بلوچستان میں 20 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

جشن آزادی اور محر الحرام میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا(فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
بلوچستان میں 20 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


محکمہ داخلہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 14 اگست سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاری ہے۔ پابندی 14 اگست اور محرم کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی منانے والوں سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں 14 اگست کو یوم آزادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھر پور طریقے سے منائیں گے۔
Load Next Story