حکومت سندھ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے دستبردار 18 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا

سندھ کا بینہ نے صوبےمیں مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے دستبردار ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کی مقررہ کردہ تاریخ 18 جنوری کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔


صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اس کے لئے تیار ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جنوری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں جس کے باعث سندھ کابینہ نے مارچ میں انتخابات کرانے کا فیصلہ تھا، قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت پر جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دیا گیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے تاہم الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جنوری میں ہی انتخابات کرانے کی ہدایت کی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم حلقہ بندیوں اور قانونی پیچدگیوں کی عدم درستگی کے باعث ابھی تک سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوسکا۔
Load Next Story