سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا حکومت کو خط

بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہین اس لئے یہ معاملہ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے،وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 13, 2013
چیف جسٹس کی جان کو خطرہ ہے انہیں بلٹ پروف گاڑی اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو سیکیورٹی خدشات کے باعث رجسٹرار سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی بڑھانے اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جان کو خطرہ ہے اس لئے نقل و حرکت کےلئے انہیں بلٹ پروف گاڑی اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو سابق چیف جسٹس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں