میری زندگی کا ہر دن انصاف کے ساتھ اورظلم کے خلاف ہوتا ہے سلمان خان

ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہرانسان پرفرض ہے ورنہ ہم بھی اس جرم میں برابرکے شریک ہوں گے۔، سلمان خان

اگرکسی لڑکی کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہو تودیکھنے والے بھی اس میں برابرکے شریک ہوں گے، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہرانسان پرفرض ہے ورنہ ہم بھی اس جرم میں برابرکے شریک ہوں گے۔


بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا اپنی آئندہ برس آنے والی فلم "جے ہو" کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف آوازاٹھانا انسان کا فرض ہے ورنہ آپ بھی اس جرم میں برابر کے شریک تصور کئے جائیں گے، اگر کسی لڑکی کو زیادتی یا کسی بھی ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہاں پرموجود لوگ یہ ظلم دیکھ رہے ہوں تو وہ بھی اس جرم میں برابرکے شریک ہوں گے۔

سلمان خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے آخری مرتبہ کب انصاف کا ساتھ دیا تھا تو اس پر بالی وڈ اداکارکا کہنا تھا کہ میری زندگی کا ہر دن انصاف کے ساتھ اورظلم کے خلاف ہوتا ہے۔
Load Next Story