یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئےصدر مملکت

پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر عارف علوی


ویب ڈیسک August 14, 2020
پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یوم آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے لیکن ہماری پُر عزم قوم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان پر قابو پا لیا، ہمیں کورونا کیخلاف حفاظتی تدابیر پر لازماً عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا، ہماری معیشت ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بحران سے نکل چکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہیں کشمیریوں کو بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں