پشاور بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اگست 2020
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار عوام کے آگے بے بس اورمار کھاتے رہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار عوام کے آگے بے بس اورمار کھاتے رہے

پشاور: عوام نے بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک ہی دن بعد عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آرٹی کا افتتاح کردیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کس طرح سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگارہے ہیں اور سیکیورٹی اہلکار بے بس، مار کھاتے رہے، عوام نے اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔