اسپین گھر میں آتشزدگی سے 3 پاکستانی جاں بحق

آتشزدگی سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

جاں بحق پاکستانیوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، فوٹو : فائل

اسپین میں ایک رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ میں بری طرح جھلس کر 3 پاکستانی شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں کی عمارت کے زیر زمین حصے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔


فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت سے بری طرح جلی ہوئی تین لاشیں برآمد کی ہیں جب کہ 4 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ آگ صبح سویرے لگی جب وہاں موجود افراد گہری نیند سو رہے تھے۔ آگ اتنی تیزی سے بھڑکی کے سوئے ہوئے افراد کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ ہلاک ہونے والے تینوں پاکستانیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، پاکستانی شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔
Load Next Story