وزیراعلیٰ پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی

عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا


ویب ڈیسک August 14, 2020
عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم آزادی کے حوالے سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے اور سلامی پیش کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، ملکی سالمیت، استحکام اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی۔ شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ صوبائی وزرا راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان بھی انکے ہمراہ تھے۔ حضوری باٖغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے تجدید عہد پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں