یمن میں باراتیوں پر امریکی ڈرون حملہ 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہلاک ہونے والوں میں کچھ مشتبہ القاعدہ اراکین شامل ہیں تمام زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے، یمنی سیکورٹی حکام

ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے باعث امریکا کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فوٹو رائٹرز/فائل

یمن میں باراتیوں پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


سیکورٹی حکام کے مطابق وسطی علاقے ردا میں ہونے والے حملے میں امریکی ڈرون نے باراتیوں پر 2 میزائل داغے جس میں مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے 2 افراد کی شناخت صالح التیس اور عبداللہ التیس کے نام سے ہوئی جو کہ ماضی میں یمنی حکومت کی القاعدہ کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے تاہم سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے دیگر افراد عام شہری تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈرون طیاروں کے استعمال اور اس حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Load Next Story