پاکستان قوم کو ذاتی طور پر سلام محبت پیش کرتا ہوں طیب اردگان

ترک صدر کی پاکستانی قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارک باد


ویب ڈیسک August 15, 2020
برادر ملک پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں (فوٹو : انٹرنیٹ)

KOKOPO, PAPUA NEW GUINEA: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر پاکستانی قوم کو ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ٹویٹ کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ترک صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ گہری تعلقات کے پیش نظر انہیں ذاتی طور پر ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔