4 سال میں ملک کی مجموعی پیداوار کو 7 فیصد تک لے جائیں گے وزیر اعظم
گزشتہ سال ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح 2.9 فیصد رہی تھی جبکہ اس سال یہ شرح بڑھ کر 5.1 فیصد ہوگئی ہے، نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال بہتر ہوئی ہے اور حکومت اگلے 4 سالوں میں ملک کی مجموعی پیداوار کو 7 فیصد تک لے جائے گی۔
ساہیوال اور ملتان ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر تک ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد رہی تھی جبکہ اس سال یہ شرح بڑھ کر 5 اعشاریہ 1 فیصد ہوگئی ہے اور حکومت اگلے 4 سالوں میں ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح کو 7 فیصد تک لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ''جی ایس پی پلس'' کا درجہ دینے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے معیشت کو امداد کے بجائے تجارت کی راہ پر لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس سے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
یوتھ بزنس لون اسکیم کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسکیم کے پہلے مرحلے میں تقریباً 30 لاکھ ضرورت مند افراد کو فائدہ ہوگا اور حکومت اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں موجود توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے طویل اور مختصر مدت کے منصوبے بنائے ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں طالبان سے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔