بالی ووڈ اداکار ہریتھک اور ان کی اہلیہ سوزین کے درمیان علیحدگی ہوگئی

سوزین سے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی اور کبھی نہیں چاہتا تھا کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہو، ہریتھک روشن

علیحدگی کا فیصلہ سوزین کا تھا جس کے بعد اب ان سے 17 سال پرانا تعلق ختم ہوگیا، ہریتھک روشن فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن نے اپنی اہلیہ سوزین سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سوزین کا تھا جس کے بعد اب ان سے 17 سال پرانا تعلق ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی اور وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو۔ ہریتھک نے کہا کہ سوزین کے اس فیصلے کے بعد وہ اور ان کا پورا خاندان پریشانی سے دوچار ہے لہٰذا وہ میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے ذاتی معاملات میں خلل نہ ڈالے۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور سوزین کے 2 بچے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشہ کئی ماہ سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔
Load Next Story