عمران خان کا خیبرپختون خوا میں انسداد پولیو مہم کی قیادت خود کرنے کا اعلان

انسدادپولیو مہم کی قیادت کا فیصلہ پولیو رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کا مورال بلند کرنے کے لیے کیا، عمران خان


December 13, 2013
وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو رضاکاروں کو سیکورٹی فراہم کریں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آئندہ ہفتے سے خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو پروگرام کی خود قیادت کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز وہ خود کریں گے جس کا مقصد پولیو ورکز جو کہ مسلسل دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں ان کا کا مورال بلند ہوسکے، ہمیں اپنا مستقبل مفلوج ہونے سے بچانے کے لیے اس بیماری سے ہرصورت چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، میں پوری تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختون خوا میں اس مہم کی قیادت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں سیاست کے میدان میں آیا تو لوگ مذاق اڑاتے تھے، لیکن اب جب نیٹو سپلائی کو روکنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے تو بھی مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن ڈرون حملوں سے ضائع ہونے والی قیمتوں جانوں کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے۔

عمران خان نے نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے انسداد پولیو پروگرام کی جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو اسے عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ چیز بیرون ملک سفراور کام کرنے والے پاکستانیوں پر بھی اثرانداز ہوگی۔ انہوں نے صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو رضاکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے حملہ آووروں کی گرفتاری اور پولیو رضاکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں