نجی تعلیمی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا


/Qaiser Sherazi August 15, 2020
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، فوٹوفائل

MANCHESTER, UK: جڑواں شہروں میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج سے پرائیویٹ اسکول کھلوانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔

مختلف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسکول کھولنے کا اعلان کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین کے اپنے اسکول بھی بند ہیں، شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے اسکول اور بڑے اسکولز آف سسٹم مکمل بند ہیں۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جو بھی اسکول کھولنے کی کوشش کی گئی اسے سیل کردیا جائے گا۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مراکز علاقے مری روڈ، سکستھ روڈ، صدر، ہارلے اسٹریٹ، سیٹلایٹ ٹاؤن، کنٹونمنٹ کے بھی تمام چھوٹے اور بڑے اسکولز بند ہیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا بغیر حکومتی اجازت، سرپرستی اور ایس او پی کے اسکولز نہیں کھولے جاسکتے۔ بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتیں۔

ایکشن کمیٹی کے کنوینر راجہ الیاس کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، متعدد پرائیویٹ اسکولوں میں خواتین اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو گھروں سے بلوایا گیا ہے جبکہ والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے کی ایکشن کمیٹی کی استدعا مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔