آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پولیو اور کورونا سے متعلق بات چیت

پولیو کے خاتمے کے لیے ورکرز ، موبائل ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے، سربراہ پاک فوج

این سی او سی کے ذریعے پاک فوج کے تعاون سے کورونا پر قابو پایاگیا ،آرمی چیف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کےلیے کاوشیں قومی فریضہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ و گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں پاکستان کی کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


بل گیٹس نے پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کےلیے پاک فوج کی کامیاب اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر جگہ انسدادِ پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی ہے۔ پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لیے کاوشیں قومی فریضہ ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ورکرز ، موبائل ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے ذریعے پاک فوج کے تعاون سے کورونا پر قابو پایاگیا۔
Load Next Story