توشہ خانہ ریفرنس نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی

احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست


ویب ڈیسک August 15, 2020
احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

MANCHESTER: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں طلبی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

نواز شریف نے اپنی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب بلاجواز مجھے اور میرے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست میں موقف اختیار کرگیا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے ہیں، ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے لہذا ان کے نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ بھی نیب کی بے بنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری اور 17 اگست کو طلبی کا اشتہار جاری ہوچکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔