شادی کی تقریب میں جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 3 زخمی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار اور دلہا کو شامل تفتیش کرلیا


ویب ڈیسک August 15, 2020
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار اور دلہا کو شامل تفتیش کرلیا

تھانہ ریس کورس کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان چلی گئی اور 3 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ شب علامہ اقبال کالونی میں شادی کی تقریب میں تلخ کلامی ہوئی جو شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور گولیاں چل گئیں۔

شدید فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہا عامر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |