پشاور کی عدالت میں قتل توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکا روانہ

طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔

طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔

پشاور میں احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ کردی گئی۔

طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے قاتل خالد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پشاور کا رہائشی طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں وہ جیل میں تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہرنسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔
Load Next Story