جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری

آصف زرداری نے جعلی کمپنی کے ذریعے ڈیڑھ ارب روپے کا کالا دھن چھپایا


ویب ڈیسک August 15, 2020
آصف زرداری نے جعلی کمپنی کے ذریعے ڈیڑھ ارب روپے کا کالا دھن چھپایا

جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی گئی۔

احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔

آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا اور جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ چارج شیٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کی کرائم پروسیڈ (کالا دھن) چھپانے کے لیے اسے جعلی اکاؤنٹس میں گھمایا گیا۔

آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |