ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی  مل رہی ہے شبلی فراز

سستی بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


Staff Reporter August 15, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ (فوٹو، فائل)

وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد قاسم نے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کےنتیجے میں مہنگی بجلی ملتی رہی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے. ماضی میں بجلی کی تقسیم اور سستی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی. سستی بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد قاسم نے کہا کہ نجی بجلی گھروں کی کارکردگی کا نیپرا جائزہ لے گی۔ ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کمپنیوں سے پوری بجلی خریدنی ہوتی تھی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ٹیرف سے متعلق معاہدوں میں یکسانیت لانے میں وقت لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں