برطانوی پولیس نے بار بار تنگ کرکے میرا جینا حرام کردیا ہے الطاف حسین

مہران بینک اسکینڈل میں مجھے بار بارخریدنے کی کوشش کی گئی لیکن میں وہ واحد سیاستدان ہوں جس نے پیسے نہیں لئے، الطاف حسین


ویب ڈیسک December 13, 2013
اب پنجابی، مہاجر، بلوچ ازم نہیں صرف پاکستانی ازم کرنے کا وقت ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

FEROZWALA:

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے بار بار تنگ کرکے ان کا جینا دشوار کر رکھا ہے لیکن وہ ان کے سامنے نہیں جھکیں گے۔


لاہور میں اپنی کتاب ''فلسفہ محبت'' کی تقریب رونمائی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ برطانوی حکومت بار بار انہیں بہانے بہانے سے تنگ کر رہی ہے لیکن وہ زیادہ سے زیادہ میرا پاسپورٹ منسوخ کرسکتے ہیں یا موت کی سزا دے سکتے ہیں لیکن ایمان نہیں چھین سکتے۔ مہران بینک اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں پیسے دے کر بار بار خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے خفیہ اداروں سے پیسے نہیں لئے جبکہ دیگر تمام سیاستدانوں میں رقم تقسیم کی گئی، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ انہوں نے پیسے لئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی پیسے نہ لینا میرا جرم بن گیا اور مجھے اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار کہا گیا حالانکہ میں نہ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار تھا نہ ہوں۔


ایم کیو ایم کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجابی، مہاجر، بلوچ ازم نہیں صرف پاکستانی ازم کرنے کا وقت ہے، اگر ایک ہوجائیں توامریکا کو 50 بار اپنی جائز شرائط پر بات کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں