لائنز ایریا میں بچہ اغوا کرنیکی کوشش ناکام ملزم گرفتار
ملزم صفدر نے ڈھائی سالہ سلیمان کو اغوا کرنیکی کوشش کی، اہل محلہ کے تعاقب پر بھاگ نکلا
لائنز ایریا میں علاقہ مکینوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو تعاقب کے بعد شارع فیصل پر پکڑلیا، موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو ہجوم کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال پہنچایا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس کے مطابق چاندنی چوک بزرٹہ لائن کے مکان نمبر 64 کے باہر کھیلنے والے ڈھائی سالہ بچے سلیمان کو ملزم صفدر نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گلی سے اغوا کیا اور فرار ہونے لگا
اس دوران بچے کے شور مچانے پر بچے کا باپ اور دیگر اہل محلہ ملزم کے تعاقب میں بھاگے اور شارع فیصل پر واقع نجی اسکول کے قریب ملزم کو پکڑلیا اور بچے کو بازیاب کرالیا، اس موقع پر مشتعل افرادنے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو مشتعل افراد کے نرغے سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔
صدر پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کے اغوا کا مقدمہ ملزم صفدر کے خلاف الزام نمبر 161/12 بجرم دفعہ 363 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ملزم کیخلاف مزید مقدمات کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غلط فہمی کی بنا پر بچے کو گود میں اٹھالیا تھا تاہم ہجوم کے تعاقب کرنے پر وہ بھاگ نکلا۔