عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

جنگ بندی کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے،عرب خبر رساں ادارہ


ویب ڈیسک August 16, 2020
عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کارروائی کی تصدیق کی ہے، سعودی خبر رساں ادارہ(فوٹو، انٹرنیٹ)

عرب اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام بنانے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بیان جاری کیا ہے کہ اتوار کو یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر بیلیسٹک میزائل داغے تھے جن کی فوری نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا اور حملہ ناکام ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اتحادی حوثی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے کورونا کے باعث ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جون میں ایسا ہی ایک میزائل حملہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ہوا تھا۔

جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے ایک ڈرون بھی مار گرایا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ سعودی شہر خمیس المشیط کے شہری آبادی اور عمارتوں کی جانب بڑھ رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں