بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس کے باعث چل بسے

سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گاوسکر کے اوپننگ بیٹنگ پارٹنر بھی رہے


Sports Desk August 16, 2020
چیتن چوہان بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر بھی تھے۔ (فوٹو؛ انٹر نیٹ)

بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

چند روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی بعد چیتن چوہان کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گذشتہ دنوں ان کے گردے اور دیگر اعضا نے کام چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جہاں اتوار کی صبح انھوں نے آخری سانسیں لیں۔

چیتن چوہان بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے وزیر بھی تھے۔ انہوں نے 40 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس کے دوران وہ سنیل گاوسکر کے اوپننگ بیٹنگ پارٹنر بھی رہے، چیتن چوہان نے 7 ون ڈے میچز بھی کھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں