آصف زرداری آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

ہنگامہ آرائی کے خدشے کے سبب احتساب عدالت جانے والے راستے بند، ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات

ہنگامہ آرائی کے خدشے کے سبب احتساب عدالت جانے والے راستے بند، ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات (فوٹو : فائل)

سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، کشیدگی کے پیش نظر عدالت کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ آصف زرداری کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کرلیے، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے ملازمین اور کام کی غرض سے آنے والے شہری اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں گے، متعلقہ افراد کے علاوہ کسی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، احتساب عدالت کو چاروں اطرف سے باڑ لگا کر بند کردیا جائے گا اور شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔
Load Next Story