پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور


شاہ زیب خان August 17, 2020
حیات آباد کے 3 فیز ، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر کے 6 علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں حیات آباد کے 3 فیز ، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ شامل ہیں۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے عوام کی کسی خاص وجہ کے بغیر آمد و رفت بند رہے گی۔



ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں