نوشہرہ میں چھ سالہ بچی کوتشدد کرکے قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار

ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔


علی مراد August 17, 2020
ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

نوشہرہ میں چھ سالہ معصوم بچی سیما کوتشدد کرکے قتل کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین نے پولیس لائن نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ چھ سالہ معصوم سیما پندرہ اگست کی دوپہر گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی جس پر اس کے لواحقین نے بچی کی تلاش شروع کی۔سہ پہر کوایک ویران پولٹری فارم میں سیما کی تشد زدہ لاش ملی۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھجوایا گیا گیا جس کی رپورٹ میں جنسی تشدد کی رپورٹ تاحال نہیں آئی، اس افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے پولیس ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر کے آس پاس کے لوگوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا، کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ایک گھر سے دُھلے ہوئے کپڑے ملے جس پر نشانات تھے، ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا، سفاک ملزم سید ولی عرف جانان حمزہ رشکہ کو گرفتار کر لیاگیا ہے، ملزم مصعوم بچی کا پڑوسی ہے اور بائیں ہاتھ سے معمولی معذور بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں