لوگ آج بھی دلیپ کمار سے پیار کرتے ہیں سائرہ بانو

سالگرہ پرطبیعت بہتراور وہ لوگوں سے ملے تھے،قسمت کو منظور ہوا توہم پاکستان آئینگے


Qaiser Iftikhar December 14, 2013
اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ آج بھی لوگ دلیپ کمارکوماضی کی طرح پیارکرتے ہیں،سائرہ بانو۔ فوٹو: فائل

برصغیر پاک وہند کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ 91ویں جنم دن کے موقع پربالی وڈ ہی نہیں دنیا بھرمیں دلیپ کمار کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمنائوں کے پیغام ملے۔

جب کہ بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ آج بھی لوگ دلیپ کمارکوماضی کی طرح پیارکرتے ہیں ۔ مختلف نیوزچینلز اورانٹرٹینمنٹ چینلز نے خصوصی پروگرام پیش کیے اورمیری اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بھی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ چلائی گئی جس پر شکر گزار ہوں۔ ان خیالات کااظہارسائرہ بانونے ممبئی سے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



انھوں نے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر دلیپ کمار کی طبیعت بہترتھی اور لوگوںکی طرف سے گلدستے، فون کالز اوربہت سی معروف شخصیات ملاقات کے لیے گھر پر بھی پہنچی ،جن سے مل کروہ بے حد خوش تھے جب کہ ہماری فیملی بھی بہت ان کے موڈ کودیکھ کرخوش تھی۔پاکستانیوںاورخصوصاً پشاور کے باسیوںکے لیے اپنے پیغام میں سائرہ بانونے کہا کہ دلیپ کمارکو پیارکرنے والوںکی بڑی تعداد یہاں بستی ہے اگرقسمت کو منظورہوا توہم دونوں پاکستان آئیں گے اور اس دوران پشاوربھی ضرورجائیں گے۔ لیکن فی الحال ڈاکٹروںکی ہدایت کے مطابق دلیپ کمار کوسفرکرنے کی اجازت نہیں ہے ، اس لیے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ ان کی مکمل صحتیابی کے بعد ہی لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں