سندھ حکومت کے اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے وزیراعلیٰ سندھ

کراچی پر وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کمیٹی بنی ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک August 17, 2020
کراچی پر وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کمیٹی بنی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتی اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں سے آئین کو پامال، ملک کو نقصان پہنچانے کی باتیں کررہے ہیں، ایسے لوگ ملک دشمن ہیں، سندھ ہماری ماں ہے، جو ماں کے ٹکرے کی بات کرے گا اس کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے، کسی حالت میں سندھ حکومت کی ایگزیکٹیو پاور (اختیارات) کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پر وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کمیٹی بنی ہے بلکہ صرف بات ہوئی ہے، ایگزیکٹو رول کیلئے سیاسی جماعتوں کی کمیٹی نہیں بنائی، کچھ لوگ کہتے تھے ہم آپ کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کریں گے، آج بیٹھنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، سندھ کے اختیارات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے، جس کے دماغ میں خناس ہے وہ نکال دے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب مجھے بلایا ہی نہیں جاتاتھا اور اب وفاق خود ہم سے بات کرنے کو تیار ہے، ایگزیکٹو رول سیاسی جماعتوں نہیں حکومتوں کا کام ہے، اگر کمیٹی بنے گی تو وفاقی اور سندھ حکومت کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں