کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پاکستان کی پالیسی نہیں ترجمان دفتر خارجہ
دوستانہ تعلقات اور سارک ممبر ہونے کی حیثیت سے بنگلا دیش میں سیاسی تبدیلیوں پر بغورنظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل دینا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما عبد القادر ملا کی پھانسی کے بعد بنگلا دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوستانہ تعلقات اور سارک ممبر ہونے کی حیثیت سے بنگلا دیش میں سیاسی تبدیلیوں پر بغور نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم یہ بنگلا دیش کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پاکستان کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بنگلا دیش میں حالیہ عدم استحکام پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جس تشویش کا اظہار کیا وہ نوٹ کیا ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ بنگلا دیش میں مفاہمت کی فضا پیدا ہو اور عدم تشدد کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔