جعلی اکاؤنٹ کیس آصف زرداری اور اومنی گروپ کیخلاف اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کرگئے

اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ تھے


ویب ڈیسک August 17, 2020
اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ تھے

جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ انتقال کرگئے۔

اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گردے اور ذیابیطس کے امراض میں مبتلا تھے۔

گزشتہ 6 ماہ سے اسلم مسعود کے گردوں کا ڈائلیسز ہورہا تھا جس کے لیے وہ راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود سعودی عرب سے گرفتار

اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز پر 9 جنوری 2018 کو پاکستان سے فرار ہوگئے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول سے رجوع کیا۔

انٹرپول نے اسلم مسعود کو اس وقت تحویل میں لیا تھا جب وہ لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا تھا۔ اسے 2019 میں جدہ سے پاکستان لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس؛ اومنی گروپ کا چیف فنانشنل افسر لندن سے جدہ پہنچنے پر گرفتار

اسلم مسعود کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقصد کیلیے مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ استعمال کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور دیگر الزامات کے تحت ایف ائی اے کراچی میں مقدمہ نمبر 4/2018 درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں