ترسیلات زر میں اضافہ وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اقدامات کی ہدایات

ترسیلات زر اور ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے لئے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں ،وزیراعظم


ویب ڈیسک August 17, 2020
ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں تاکہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافے کے لیے مجوزہ تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے جولائی 2020ء میں بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ پڑھیں : ایک ماہ کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول

وزیراعظم نے وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں تاکہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کےاستحکام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں