زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا


ویب ڈیسک August 17, 2020
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔۔ فوٹو : فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد دوبارہ دباؤ کی زد میں رہی، جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردوبارہ 168روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 167 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 168روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں