سلمان خان نے اپنی فلم ’’جے ہو‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا

دماغ میں بہت سے آئیڈیاز ہیں،عامر کی ’’دھوم تھری‘‘ کے متعلق جانتا ہوں،سلمان

ممبئی: اداکار سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان فلم ’’جے ہو‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA:
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر گزشتہ روز جاری کردیا ۔ٹریلر کو مداحوں کے درمیان ریلیز کرنے کے موقع پر سلمان کا کہنا تھا کہ میں عامر خان سے کہنا چاہتاہوں مین میرے دماغ میں بہت سے آئیڈیاز ہیں میں ''دھوم تھری'' کے متعلق جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہون کہ میری فلم '''جے ہو'' بھی دھوم مچانے آرہی ہے۔

سلمان خان نے فلم کا نام ''مینٹل'' سے تبدیل کرنے کے سوال پر کہا کہ یہ ابتدائی نام تھے جو میرے والد سلیم خان کو پسند نہیں تھااس لیے اسے تبدیل کرکے ان کا تجویز کردہ نام ''جے ہو'' رکھ دیا جو شائقین کو پسند آرہاہے ۔واضح رہے کہ فلم میں ڈیزی شا، ثنا خان اور تبو بھی مرکزی کردار میں جلو گر ہورہی ہیں ،''جے ہو'' کو آئندہ برس24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔




ایک اور موقع پر سلمان خان کا کہنا تھاکہ انھیں شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کا بزنس ریکارڈ توڑنے کی کوئی خواہش نہیں، بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فلم اچھی ہونی چاہیے، فلم کے پرومو ہی اس بات کا فیصلہ کرینگے کہ شائقین فلم دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
Load Next Story