سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ہدایات جاری

خلاف ورزی پر 5 لاکھ سعودی ریال اور 2 سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں، سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن


Staff Reporter August 17, 2020
مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 7 دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، ایڈوائزری . فوٹو : فائل

TURIN: سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے سفر کرنے والے مسافروں اور ڈاکٹرز کے لیے جاری نئی ایڈوائزری کے متعلق ایئرلائن انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے سعودیہ جانے والے مسافروں اورڈاکٹرز کے لیے وضع کردہ نئی ایڈوائزری کے حوالے سے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو تحریری آگاہ کردیا گیا اور ٹریول ایڈوئزری سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔



نئی ایڈوائزی میں ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ ایئرلائنز کوسعودی عرب پرواز سے پہلے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم مسافروں سے پر کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔



سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے مطابق احکامات پرعمل نہ کرنے والی ایئرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے، خلاف ورزی پر 5 لاکھ سعودی ریال، 2 سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔



ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 7 دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، سعودی عرب کے شعبہ طب سے منسلک افراد کو 3 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ایڈوائزری میں مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کے قوائد وضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |