آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف کا استقبال سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے کیا، آئی ایس پی آر

سربراہ پاک فوج ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ (فوٹو، این این آئی)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں سعودی وزارت دفاع نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچے جہاں آرمی چیف کا استقبال سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے کیا۔




آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی جس میں کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود بھی موجود تھے۔



آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ سربراہ پاک فوج اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمدالرویلی کی ملاقات میں دوطرفہ پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات، علاقائی صورت حال، دفاعی امور پر بات چیت ہوئی اور سعودی افواج کےساتھ مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کی سعودی وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Load Next Story