ہائیکورٹ کابلدیاتی انتخابات پرحکومتِ سندھ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

موجودہ بلدیاتی نظام کی مدت 28 اگست کو پوری ہورہی ہے


کورٹ رپورٹر August 17, 2020
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ (فوٹو : فائل)

ANKARA: سندھ ہائیکورٹ نے جلد بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سکھر و لاڑکانہ میئر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 28 اگست کو میئر کی مدت ختم ہوگی اس کے بعد الیکشن ہو جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ہم خود یہ چاہتے کے الیکشن وقت پر ہوں۔

درخواست گزار نے موقف دیا کہ بلدیاتی نظام اپنا 4 سالہ دور مدت پوری کرچکا۔ عدالت نے سندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آپ کو جواب جمع کروانا ہے یا نہیں بتا دیں۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرک سے مکالمہ میں کہا کہ آپ جواب جمع کروائیں گے تو کیس آگے بڑھے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر صوبہ سندھ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری وزارت خزانہ فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں