سابق پاکستانی کرکٹرز کا دھونی کی خدمات کو خراج تحسین
سریش رائنا اور ایشون دو ایسے کرکٹرز ہیں جنہیں بڑا کھلاڑی بنانے کا سہرا دھونی کے سر جاتا ہے، انضمام
پاکستانی کرکٹرز نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھَونی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انضمام نے کہا کہ سریش رائنا اور ایشون دو ایسے کرکٹرز ہیں جنہیں بڑا کھلاڑی بنانے کا سہرا دھونی کے سر جاتا ہے، میری رائے میں دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کو گراؤنڈ پر آخری اننگز کھیلتے ہوئے اپنے مداحوں کے سامنے میدان سے جانا چاہیے تھا، ایسا ہی مشورہ میں نے سچن ٹنڈولکر کو بھی دیا تھا جب وہ ریٹائرمنٹ کا پلان کررہے تھے۔
سابق کرکٹر مدثر نذر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھونی نے اپنے ملک کے لیے ایسی پرفارمنسز دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، خاص طور پر اپنے سے زیادہ بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی میں انہوں نے خود کو ہر حوالے سے منوایا جو ایک بڑی بات ہے۔
آل راؤنڈر سہیل تنویر کے مطابق دھونی ایک فائٹر کرکٹر ہے جس نے کبھی ہمت نہیں ہاری، اس نے کئی بار تن تنہا ہارا ہوا میچ کا پانسہ پلٹا۔ اسی طرح سابق اوپنر عمران فرحت کے مطابق دھونی کو یہ اہم فیصلہ گزشتہ برس ورلڈکپ کے بعد ہی کرلینا چاہیے تھا۔