پشاور میں پی ایس ایل کے لیے اسٹیڈیم کا معائنہ کل ہوگا

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی پشاور گراؤنڈ کا معائنہ کرچکے ہیں


ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی پشاور گراؤنڈ کا معائنہ کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی حکام کل پشاور اسٹیڈیم کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، مارکیٹنگ اور پی ایس ایل انتظامی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل وفد حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے میچز پشاور میں پہلی بار کروانے کا اعلان کررکھا ہے اور یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وفد وہاں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کرے گا جس میں سیکیورٹی سمیت دوسرے اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی پشاور گراؤنڈ کا معائنہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔