غیر ملکی سفیر کو نوٹس دینے پر ایف بی آر کی معذرت

نوٹس کا اجراء ویانا کنونشن کے تحت کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کو دی گئی مراعات کے منافی ہے، ایف بی آر


ویب ڈیسک August 17, 2020
متعلقہ کلکٹریٹ کو نوٹس میں ترامیم کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، ایف بی آر حکام۔ (فوٹو، فائل)

ایف بی آر نے کسٹمز کلکٹریٹ کی جانب سے غیر ملکی سفیر کو نوٹس دینے کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز کلیکٹر (ایڈجیوڈیکیشن) اسلام آباد نے غیر ملکی سفیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا تاہم ایف بی آر نے کسٹمز کلکٹریٹ کی جانب سے غیر ملکی سفیر کو جاری کردہ نوٹس کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے معاملے کا نوٹس لے لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹمز کلیکٹر (ایڈجیوڈیکیشن) اسلام آباد نے کسٹمز ایکٹ 1969ء کی خلاف ورزی پر ایک غیر ملکی سفیر کو شو کاز نوٹس جاری کیا، نوٹس کا اجرا ویانا کنونشن کے تحت کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کو دی گئی مراعات کے منافی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ کلکٹریٹ کو نوٹس میں ترامیم کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، احکامات کے تحت اسلام آباد کسٹمز دفتر شو کاز نوٹس اور ضبطگی رپورٹ میں ترمیم کر رہا ہے، غیر ملکی سفیر کو پہنچنے والی کسی بھی قسم کی تکلیف پر ایف بی آر معذرت خواہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں