حصص مارکیٹ 25256کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

جی ایس پی پلس ملنے کااثر،انڈیکس184پوائنٹس،مارکیٹ سرمائے میں 36.7 ارب کا اضافہ


Business Reporter December 14, 2013
حصص کی مالیت میں 36 ارب76 کروڑ5 لاکھ56 ہزار907 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو: آن لائن / فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے مثبت اثرات کے سبب تیزی کارحجان غالب رہا جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بارانڈیکس25256 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

تیزی کے باعث70.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 36 ارب76 کروڑ5 لاکھ56 ہزار907 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپین یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کا جی ڈی پی کی شرح7 فیصد تک لیجانے کے اعلان، آئندہ ہفتے کے اختتام پر آئی ایم ایف کے پہلے جائزہ اجلاس میں پاکستان کے لیے55 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی خبروں اور غیرملکیوں سمیت دیگر شعبوں کی بڑھتی ہوئی خریداری دلچسپی نے مارکیٹ کے مورال کو بلند کرنے میں اہم کردار اداکیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 184.70 پوائنٹس کے اضافے سے 25256.70 ہوگیا ۔



جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 136.41 پوائنٹس کے اضافے سے18865.68 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 366.98 پوائنٹس بڑھ کر42303.03 ہوگیا، کاروباری حجم 63.3 فیصد زائد رہا،33 کروڑ92 لاکھ84 ہزار150 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ388 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں272 کے بھائو میں اضافہ 97 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں