کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن آج سٹی کورٹ میں ہونگے

سیشن و دیگر ججز پولنگ کی نگرانی کرینگے ، سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے


Staff Reporter December 14, 2013
غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی،قیدیوں کو بھی پیشی کیلیے نہیں لایا جا ئیگا. فوٹو : فائل

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن آج (ہفتہ کو) سٹی کورٹ میں ہونگے۔

پولنگ سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج و دیگر ججز کی نگرانی میں ہوگی، پولنگ صبح9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی، قانون نافذ کرنے والے ادرواں نے سٹی کورٹ میں سخت سیکیورٹی کے انتظام مکمل کرلیے ہیں، غیر متعلقہ افرادکی سٹی کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قیدیوں کو بھی پیشی کیلیے سٹی کورٹ نہیں لایا جائے گا اور عدالتی امورپر کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کی جائیگی۔



حتمی فہرست کے مطابق صدر کی نشست کیلیے محمودالحسن اور صلاح الدین احمد امیدوار ہیں نائب صدر کیلیے محمد فاروق ، سید محمد رضا اور ظہور الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا،جنرل سیکریٹری کیلیے خالد ممتاز، محمد نذیر تنولی، محمد افضل اور شفیق احمد مد مقابل ہیں ، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست کے لیے حامد حیدر شاہ ، چوہدری طارق ، فائزہ خلیل ، سردار محمد طارق خان مغل اور شازیہ خان نے حصہ لیا ہے، خازن کیلیے محمد نصیر خان عباسی ، مسرت خان ، تبسم حشمت اور وسیم احمد امیدوار ہیں، لائبرین کی نشست پر محمد شعیب مرزا اور تین خاتون وکلا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں