آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون پر گفتگو

علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون پر گفتگو

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون پربھی گفتگوہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

قبل ازیں آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن الترکی السعود سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Load Next Story