پارک لین کیس آصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائر

ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پر قرض لینے کے شواہد شامل ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2020
نِجی بنک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزدکیے گئے ہیں: فوٹو: فائل

پارک لین کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔ ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پرقرض لینے کے شواہد شامل ہیں۔

ضمنی ریفرنس کے مطابق پارک لین کمپنی قرض واپسی سے انکارکرتی رہی ہے جب کہ نِجی بنک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزدکیے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارک لین ریفرنس؛ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

‎اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی تھی تاہم آصف زرداری سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں