جنسی زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دے کرمثال بنانا چاہیئے اقرا عزیز

صرف سرعام پھانسی جنسی زیادتی جیسے جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے، اقرا عزیز


ویب ڈیسک August 18, 2020
صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے، اقرا عزیز فوٹوفائل

ISLAMABAD: اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

اقرا عزیز نے عفت عمر کے شو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقراعزیز

اقرا عزیز نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں اقرا عزیز نے اپنی اور یاسر کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر سے شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں