لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد لیاقت ضلع مہمند ایجنسی تحصیل صافی کا رہائشی اور کالعدم حزب احرار کا کارکن ہے، سی ٹی ڈی

گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم حزب احرار سے تھا، سی ٹی ڈی فوٹوفائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع مہمند ایجنسی تحصیل صافی کا رہائشی ہے، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم حزب احرار سے تھا اور دہشت گردوں کا ہدف شہر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی۔

لیاقت خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں ایس ایچ او منیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد خود کش جیکٹ، دو عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک 30 بور پیسٹل برآمد ہوئی ہے، لیاقت کو مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story