دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں ترجمان ن لیگ

حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک August 18, 2020
حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی ،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال مم ہونے پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں۔ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے، دو سال پاکستان اور عوام کے لیے قیامت بن کر گزرے ہیں ، حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شکر ہے کہ حکومت نے اپنی دو سال کی بد ترین کارکردگی اور عوام کی حالتِ زار پر عوام کو دو منٹ کی خاموشی کا درس نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال سے ملک پر "مافیا کی" اور "مافیا کے لئے" حکومت مسلط ہے، دوسال میں حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام نے سننے کا ریکارڈ قائم کیا ، مافیا حکومت کی کل کارکردگی عوام کا آٹا ، چینی اور پیٹرول چوری کرنا رہی، 2 سال میں قومی اور معاشی ترقی کا قتل کیا گیا اور قومی آمدن سکڑ کر رہ گئی ہے ،دو سال میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے، دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا اور آٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔