پولیس اور رینجرز نے81افراد کو حراست میں لے لیا اسلحہ برآمد

مختلف ٹیموں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کارروائیاں کیں، زیر حراست افراد تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل


Staff Reporter December 14, 2013
ایسٹ، ویسٹ ، ساؤتھ اور سی آئی اے پولیس کی مختلف پارٹیوں نے بھی18مفروروں سمیت67 ملزمان کو گرفتار کرلیا فوٹو: اے پی پی/فائل

BEIJING: رینجرز و پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر81 ملزمان کو گرفتا رو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کی مختلف ٹیموں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں لیاری ، شاہ فیصل کالونی ، رنچھوڑ لائن ، نیو کراچی ، حاجی مرید گوٹھ ، گلشن غازی ، پاک کالونی ، مجاہد کالونی اور گلبرگ میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ غریب آباد اور نیپا چورنگی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر14مبینہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے سب مشین گنز ، ایم پی فائیو رائفل سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں ۔

حراست میں لیے جانے والے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسٹ، ویسٹ ، ساؤتھ اور سی آئی اے پولیس کی مختلف پارٹیوں نے جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران64چھاپہ مار کارروائیوں اور6پولیس مقابلوں میں18مفرور و اشتہاری سمیت ڈکیتی ، رہزنی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث48 ملزمان سمیت مجموعی طور پر67 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے15پستول اور ریوالور وغیرہ برآمد کر لیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں