وزیراعلی سندھ گندم کرپشن کیس میں نیب میں پیش بیان ریکارڈ کرادیا

نیب حکام کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے تفتیش


ویب ڈیسک August 18, 2020
نیب حکام کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے تفتیش

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ میں اربوں روپے کی گندم کی خرد برد کے کیس میں نیب سکھر میں پیش ہوگئے۔

ذراٸع کے مطابق وزیراعلی سندھ بغیر پروٹوکول کے نیب آفس پہنچے۔ مراد علی شاہ ایک گھنٹے تک نیب دفتر میں پیش رہے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، نیب حکام نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مختلف سوالات بھی کیے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ نیب میں پیشی کے بعد این آئی سی وی ڈی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو کوریج سے روک دیا اور گارڈز کی میڈیا نمائندگان سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔