پہلی سے چوتھی کلاس کے بچوں کیلئے اسکول نہ کھولنے پر غور

15 ستمبر سے اسکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے اسکول آ سکیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

زیادہ تعداد رکھنے والے اسکولوں میں آدھے بچے ایک دن جبکہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے، مراد راس فوٹو: فائل

پنجاب حکومت پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کے لئے اسکول نہ کھولنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایکسپریس نیوز کو بتایا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے نجی اسکولوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے 25 اگست تک تحریری تجاویز طلب کی ہیں۔


مراد راس نے کہا کہ 15 ستمبر سے اسکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے ہی اسکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لئے اسکول نہیں کھلیں گے، جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں آدھے بچے ایک دن جبکہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی کے بعد تفریح گاہیں، ریسٹورنٹس کے ڈائن ان ، سینما گھر اور تھیٹر بھی کھل چکے ہیں تاہم شادی ہال اور تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story